32

مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں، انیل کپور – ایکسپریس اردو

 ممبئی: اپنی مونچھوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھنے والے بالی وڈ اداکار انیل کپور کاکہناہے کے مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں۔

کامیڈی شو  کیس تو بنتا ہے میں میزبان رتیش دیش مکھ نے انیل کپور سے سوال کیا کہ آپ نے فلم لمحے کے بعد بغیر مونچھوں کے کوئی فلم کیوں نہیں کی جس کے جواب میں مسکراتے ہوئے 60 سالہ لیجنڈری اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ جس فلم میں مونچھیں صاف کیں وہ فلم بھی صاف ہوگئی۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ بغیر مونچھوں کے بنائی جانے والی فلموں کا باکس آفس پر حال دیکھ کر طے کرلیا تھا کے آئندہ کبھی اس طرح فلمیں نہیں کروں گا۔

واضح رہے کے انیل کپور نے 1991میں  فلم “لمحے” اور 1998میں فلم “جھوٹ بولے کوا کاٹے” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ 2007 کی فلم “سلام عشق” میں بھی انیل کپور کچھ دیر کیلئے مونچھوں بغیر جلوہ گر ہوئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں