28

معروف برطانوی ماڈل پر بوائے فرینڈ کا تشدد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل



معروف برطانوی ماڈل پر بوائے فرینڈ کا تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماڈل اور ٹی وی پرسنیلٹی لورین گڈگر بوائے فرینڈ کے تشدد سے شدید زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دی سن کے مطابق 35سالہ لورین اور اس کے 25سالہ باڈی بلڈر بوائے فرینڈ چارلس ڈرورے درمیان گزشتہ رات ایک بجے کے قریب جھگڑا ہوا جس پر چارلس نے لورین کو بہیمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رات ڈیڑھ بجے کے قریب پولیس کو کال کی گئی اور جب آفیسر موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ لورین کا چہرہ لہو لہان تھا۔ لورین کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے چارلس کو گرفتار کر لیا۔ تاہم چند گھنٹے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لورین اور چارلس کے مابین جھگڑا ان کی بیٹی لورینا کی آخری رسومات اداکرنے کے بعد ہوا، جو گزشتہ ماہ پیدائش کے فوری بعد ہی انتقال کر گئی تھی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں