45

مجھ پر عامر خان کی بھتیجی ہونے کادباؤ ہے اداکارہ زین ماری خان نے اپنی مشکل بیان کردی



“مجھ پر عامر خان کی بھتیجی ہونے کادباؤ ہے” اداکارہ زین ماری خان نے اپنی مشکل …

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)با لی ووڈ اداکارہ زین خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا اورکہا کہ عامر خان کی بھتیجی ہونے کا دباو ہے اور میں نے یہ نام اپنے کندھےپر اٹھا رکھا ہے۔

انڈیا ٹو دے کے مطابق بالی ووڈاداکارہ زین ماری خان جو عامر خان کی کزن اور فلم سا ز منصور خان کی صاحبزادی ہیں. اداکارہ نے اپنی فیملی اور حال ہی میں شروع کئے گئے پو ڈ کاسٹ شو “دروہ” سے متعلق گفتگو کی۔ اداکارزین ماری سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سٹار کڈ کے ٹیگ کو پسند نہیں کرتی ہیں؟ تو انہوں نے “نہیں” میں جواب دیا اور بتایا کہ “مجھے اپنے بیک گراونڈ کی شرط کے ساتھ آنا پڑا”۔انہوں نے مزید کہا کہ “مجھے اپنے پس منظر سے پیار ہے، اس کا احترام کرتی ہوں، یہ قابل تعریف ہے، اسی وجہ سے مجھے کئی مراعات حاصل ہیں”۔زین ماری خان نے یہ بھی کہا کہ” دراصل میں ان مراعات کے غلط اور غیر منصفانہ استعمال کے خلاف ہوں”۔

اداکارہ سے انٹرویو سے پوچھا گیا کہ” کیا ان پر عامر خان کی بھتیجی ہونے کی وجہ سے دباو رہتا ہے؟ تو انہوں نے اس کا جواب “ہاں” میں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ” میں اس حقیقت سے واقف ہوں کہ میرا جن لوگوں سے تعلق ہے، میں نے ان کا نام اپنے کندھے پر اٹھا رکھا ہے، وہ صرف مشہور نہیں بلکہ اپنے کام سے متعلق بہت سنجیدہ بھی ہیں”۔زین ماری خان نے کہا کہ “میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اگر میں اپنا 100 فیصد نہیں دوں گی، پوری کوشش نہیں کروں گی یا اپنے کام سے اخلاص نہیں دکھاوں گی تو اصل میں وہ زیادہ مایوس ہوں گے”۔

انہوں نے کہا کہ “بطور اداکارہ میرے ناکام ہونے سے ان پر اتنا اثر نہ پڑے، جتنا اس بات کا اثر پڑے گا کہ مجھے جو بھی کام ملا، چھوٹا یا بڑا، اس کے لیے میں نے محنت یا کوشش نہیں کی”۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ زین ماری خان جنہوں نے 2016 میں فلم “کپور ایند سنز “کے ایک چھوٹے سے کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ جس میں عالیہ بھٹ، فواد خان، سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور نے نمایاں کردار اداکیا۔ انہوں نے بعد ازاں نیٹ فلکس شو “مسز سریل کلر “میں نظرآئیں۔جس میں جیکولین فرنینڈس ، منوج باجپائی اور موہت رائنا نے نمایاں کردار ادا کیا۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں