28

ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پر ہریتھک روشن کا کمنٹ

ماہرہ خان کی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” پر ہریتھک روشن کا کمنٹ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کا پوسٹر جاری کیا جس پر بالی ووڈ سپر سٹار ہریتھیک روشن نے بھی کمنٹ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کانیا  پوسٹر شیئر کیا ۔ جس میں ماہرہ خان کو ایک نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری پر بننے والی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی پوسٹ پر کئی پاکستانی اداکاراوں سوہائے علی ابڑو،عمران عباس  اور صنم جنگ سمیت معروف شخصیات نے کمنٹ کیا اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت اس فلم کے پوسٹر کو بالی ووڈ کے سپر سٹار ہریتھک روشن نے بھی پسند کیا ۔انہوں نے ماہرہ خان اور فلم کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں