54

لیجنڈری اداکارہ شبنم کی سالگرہ کتنے برس کی ہوگئیں؟



لیجنڈری اداکارہ شبنم کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ شبنم آج 80برس کی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 19ویں صدی کی خوبرو اور خوبصورت اداکارہ شبنم کو انکی جاندار اداکار ی اور مکالموں کی ادائیگی کے منفرد انداز  ابھی بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ اداکارہ کا اصل نام “جھرنا باسک “ہے اور وہ 17اگست 1942کوبنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز1958 میں بنگالی فلم “راجدھا نیربوکے ” سے کیا۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے وقت کے معروف موسیقار روبن گھوش سے ان کی ملاقات ہوئی اور پھر یہ ملاقات انکی زندگی بھر کا ساتھ بن گئی۔اداکارہ شبنم نے پاکستانی پہلی اردو فلم “چندا “میں کام کر کے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ جس کے بعد انہوں نے کئی یادگار فلموں میں کام کیا،جن میں “آئینہ”،” بندش”،” شمع اور پروانہ”،” درشن” اور “عندلیب” شامل ہیں۔اداکارہ شبنم کی بہترین اداکاری کا اعتراف اس طرح کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ایوارڈ کے بعد سب سے قابل قدر سمجھا جانے والا” نگار ایوارڈ” انہیں 13 مرتبہ دیا گیا تھا۔انکے فنی خدمات میں انہیں 2002 میں حکومت پاکستان نے لاہور کے گورنر ہاؤس کی ایک تقریب میں مدعو کیا جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ شبنم نے 160 فلموں میں کام کیا جن میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔اداکارہ شبنم کی جوڑی محمد علی، شاہد، وحید مراد، رحمٰن اور ندیم کے ساتھ پسند کی گئی،لیکن سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی شبنم اور اداکار ندیم کی ہے ۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں