30

فیروز خان اور اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل حبس میں شاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لئے



فیروز خان اور اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل “حبس” میں شاندار اداکاری نے مداحوں کے …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکار فیروز خان اور اشنا شاہ کے ڈرامہ سیریل” حبس” میں انکی کڑک دار کیمسٹری اور اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سٹار فیروز خان کو اپنی اداکاری کےلئے خوب سراہا جاتاہے۔فیروز خان کو ڈرامہ سیریل “خانی “سے شہرت حاصل ہوئی جس میں انکے ساتھ ثنا چوہدری نے اداکاری کی۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل “حبس “میں فیروز خان اور اداکارہ اشنا شاہ کی جوڑی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

جہاں بہت سے مداح فروز خان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں وہیں صارفین اشنا شاہ کی سادگی اور خوبصورتی کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ڈرامہ سیریل “حبس” کی کہانی فیروز خان کے گرد کھومتی ہے جو اپنی بیوی عائشہ (اشنا شاہ)کو اپنی پرسنل اسسٹنٹ کی جاب دیتے ہیں اور دونوں گھریلوں مجبوری کے تحت شادی کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ حبس ڈرامے کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی جبکہ ہدایت کار مصدق ملک ہیں۔  اس کے علاوہ ڈرامہ ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے پروڈیوس کیا ہے۔بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل کی ریٹنگ  9.5ملین سے زائد ہے ۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں