41

فواد خان کی 9 سال بعد ٹیلی ویژن پر واپسی



فواد خان کی 9 سال بعد ٹیلی ویژن پر واپسی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لالی ووڈ مقبول ترین سٹار فواد خان9سال بعد ایک بار پھر ٹی وہ سکرین پر واپسی دیں گے۔ فواد خان ،ماہرہ خان اور عدنان سرور کی “بارواں کھلاڑی” میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف سٹار اداکار فواد خان کی دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ فواد خان نے اپنے کرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل  “ہمسفر “سے کیا۔انہوں نے بہترین ڈراموں میں اداکاری کی جن میں” زندگی گلزارہے “اور “داستان” جیسے ڈرامہ سیریل شامل ہیں. لالی ووڈ کے ساتھ اداکار نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائیں۔ بالی ووڈ فلم “خاموشی”، “کپور اینڈ سنز “اور” اے دل ہے مشکل”  میں بہترین اداکاری۔ اداکارفواد خان  کی 9سال بعد  ٹیلی ویزن پردوبارہ واپسی نے مداحوں کو خوش کر دیا۔ فواد خان ، ماہرہ خان اور عدنان سرور کے ساتھ  “بارواں کھلاڑی” میں نظر آئیں ۔ جو اصل میں” ٹیمپڈ “پر شائع ہونے کے بعد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی ہے۔اس سیریل میں ہمسفر اداکار ایک سابق کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے جو زندگی میں ناکام ہو گیا اور راستے میں دانیال ظفرکی مدد کرتاہے۔ 

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں