16

فلک شبیر اور سارہ خان کی ان دیکھی تصویر وائرل 

فلک شبیر اور سارہ خان کی” ان دیکھی” تصویر وائرل 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی ایک ساتھ ان دیکھی تصویر وائرل ہو گئی۔جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خوبصورت اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر پاکستان کی مشہور ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ گلوکار شبیر اور سارہ خان وقتا فوقتا اپنی زندگی کی جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ گلوکار فلک نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ “ایک سوال پوچھیں” سیشن کا انعقاد کیا۔ جب ایک صارف نے ان سے اپنی اہلیہ سارہ خان کے ساتھ “ان دیکھی” تصویر شیئر کرنے کو کہا تو گلوکار فلک شبیر نے اپنی اور سارہ کے ساتھ ایک رومانی تصویر شیئر کی۔ وائرل تصویر میں سارہ خان اور فلک ایک کیفے میں بظاہر محبت بھری آنکھوں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو پسند کیا جا رہا ہے۔

گلوکار فلک شبیر سے ایک صارف نے ان کے خوابوں کے متعلق پوچھا جس پر فلک نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ جانا پسند کریں گے۔ 

واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر نے اس بات کا بھی  انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنا نیا گانا ریلیز کریں گے۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں