38

عورتوں پر تشدد ختم ہوجانے تک نہیں نہاؤں گا 22 سال سے نہ نہانے والا شخص



عورتوں پر تشدد ختم ہوجانے تک نہیں نہاؤں گا ،22 سال سے نہ نہانے والا شخص

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست بہیار کے گاوں بیکھنتپور سے تعلق رکھنے والا 62 سالہ شخص دھرم دیو 22 برس سے نہیں نہائے کیونکہ انہوں نے  2000 میں عہد لیا تھا کہ وہ عورتوں پر تشدد ختم ہوجانے تک نہیں نہائیں گے ۔

“ای ٹی وی بھارت نیوز “کے مطابق بھارتی 62 سالہ شخض دھرم دیو عام انسانوں کی طرح زندگی گزار رہا تھا اور ایک کارخانے میں نوکری کرتا تھا ۔لیکن 1987 میں عورتوں پر تشد د کے بڑھتے ہوئے واقعات ، معصوم جانوروں کو ہلاک کیے جانے اور زمین کے تنازعات کے خلاف دھرم نے  2000 میں نہ نہانے کا عہد کیا۔ اس عہد کے بعد انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  یہاں تک کہ انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ۔ 2003 میں انکی بیوی کا انتقال ہو گیا اور کچھ عرصے کے بعد بیٹے کی بھی وفات ہو گئی لیکن ان سب کے باوجود بھی دھرم اپنے فیصلے سے نہیں ہٹا ۔ اب22 برس گزر جانے کے بعد اس کے گاؤں کے افراد دھرم دیو کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔دھرم کا کہنا ہے کہ” جس دن عورتوں پر مظالم بند ہوجائیں گے ، معصوم جانوروں کومارنا بند اور انسانوں کے جھگڑے ختم ہو جائیں گے وہ خود پر لئے گئے اس عہد کو توڑ دے گا اور نہا لے گا”۔

مزید :

لائف سٹائل -تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں