38

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا منفرد دعوت نامہ جاری

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا منفرد دعوت نامہ جاری

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈکے اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا۔ 

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شادی کررہے ہیں جس کی مرکزی تقریب ممبئی میں ہوگی جبکہ ممبئی اور دہلی میں استقبالیہ کی تقاریب ہوں گی۔ جس کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ شادی کاکارڈ ماچس کی ڈبیا کی شکل کا ہے جس پر ایک لڑکے اورلڑکی کی تصویر ہے جو سائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس پر “کپل میچز “لکھا ہوا ہے۔ سرخ رنگ کے دلہن کے لباس میں جو لڑکی سائیکل پر بیٹھی ہے وہ ریچا چڈھا اور لڑکا علی فضل ہیں۔دعوت نامہ کے ڈیزائنر کے مطابق علی فضل اور ریچا چڈھا 80 کی دہائی کے ہیں اس لئے کارڈ کا تھیم بھی پرانے زمانے کا رکھا گیا ہے اور اسے بھارتی فل کے پوسٹر جیسا بھی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا نے اپنی شادی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی تھی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں