23

علی فضل اور ریچاچڈھا کی رواں سال شادی کا امکان

علی فضل اور ریچاچڈھا کی رواں سال شادی کا امکان

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ علی فضل اور اداکارہ ریچاچڈھا 7 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد رواں سال شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

“این ڈی ٹی وی نیوز” کے مطابق بھارتی اداکارہ علی فضل اور ریچاچڈھا نے 7 سال ڈیٹنگ کے بعد رواں سال ستمبر کے مہینے میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق علی فضل نے 2019ءمیں ریچا چڈھا کو پرپوز کیا تھا اور اس جوڑے کی شادی 2020ءمیں طے پائی تھی جو کہ عالمی وبا ءکورونا وائرس کے سبب منسوخ کر دی گئی تھی،لیکن اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی رواں سال ستمبر کے آخر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ریچاچڈھا اور علی فضل کی شادی کی 2تقریبات ہوں گی جن میں سے ایک ممبئی اور دوسری دہلی میں ہو گی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں