23

صلوۃ الحاجات پڑھتی ہوں ور انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھاہے: متھیرا



صلوۃ الحاجات پڑھتی ہوں ور انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھاہے: متھیرا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ “وہ  صلوۃ الحاجات  پڑھتی ہیں اور انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے”۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ متھیرا کا یک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ” 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں  صلوۃ الحاجات (تہجد)بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات  کبھی مس نہیں کرنا چاہتی”۔متھیرا نے بتایا کہ” اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی”۔میزبان کا کہنا تھاکہ” میں نے چیزوں کو سمجھنے کےلئے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیوں کہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ” انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب میں ذہنی طور پر زیادہ میچور ہوں اور زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں کیوں کہ میں ہر وقت 15 سال کی لڑکی تو نہیں رہ سکتی”۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں