19

صدف کیلئے دعا کریںجلد ہمارے ہاں خوشخبری آنے والی ہے: شہروز سبزواری



صدف کیلئے دعا کریں،جلد ہمارے ہاں خوشخبری آنے والی ہے: شہروز سبزواری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکار شہروز سبزاری  نےاپنی اہلیہ صدف کنول کیلئے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت جلد ایک خوشخبری سنانے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار شہروز سبزاری اور صدف کنول  مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔جب سے شہروزسبزواری نے صدف کنول سے شادی کی ہے تب سے شوبز کی یہ جوڑی سوشل میڈیا میں کسی نہ کسی حوالے سے اِن رہتی ہے۔ایک تقریب کے دوران شہروز سبزواری نے اپنے مداحوں کو  بتایا کہ “صدف کنول گھر پر آرام کررہی ہیں کیونکہ انہیں آرام کی ضرورت ہے،صدف امید سے ہیں ان کیلئے سب دعا کریں ہم جلد سب خوشخبری سنائیں گے میں اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں”۔

اداکار نے کہا کہ “میں اتنظار کررہا ہوں کہ کب اپنے پروڈیوسرز سے یہ کہوں گا کہ مجھے 15 سے 20 دن کی چھٹیاں دیں جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ میں 4 سے 5 دن کی چھٹیاں کروں لیکن اہلیہ کی خواہش ہے کہ مجھے مہینہ بھر کی چھٹی ملنی چاہیئے”۔شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ” میں 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہوں”۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی جن سے انہیں 1 بیٹی نورے بھی ہے تاہم طلاق کے 1 ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے مئی 2020 دوسری شادی کرلی تھی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں