25

شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام نہیں کرتے گوری خان



“شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام نہیں کرتے” ، گوری خان

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے کہ “شاہ رخ خان کی بیوی ہونے کے باعث انہیں کوئی کام نہیں ملتا “۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور پروڈیوسر گوری خان حال ہی میں کرن جوہر کے شو “کافی وِد کرن” میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ باتیں بتائیں۔گوری کا کہنا تھا کہ “شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے”۔کنگ خان کی اہلیہ نے بتایا کہ “کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سےکئی لوگ کام کرنے سے انکار بھی کر دیتے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ “جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے سٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد ان کے خلاف جاتا ہے”۔

واضح  رہے کہ گوری خان ایک نئے رئیلٹی شو کے ذریعے شوبز کی دنیا میں بطورِ میزبان قدم رکھنے والی ہیں جہاں وہ مشہور اداکاروں اور ہدایتکاروں کے گھر ڈیزائن کریں گی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں