57

سنی لیون کی نئی سوئمنگ پول ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

سنی لیون کی نئی سوئمنگ پول ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی نئی فنی سوئمنگ پول ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 41سالہ اداکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول پر موجود ہوتی ہیں۔ ان کے دوست اپنے ایک ساتھی کو اٹھا کر سوئمنگ پول میں پھینکتے ہیں اور خود قہقہے لگانے لگتے ہیں۔ اسی دوران ایک دوست جو اپنے دھیان میں کھڑا ہوتا ہے، اسے اداکارہ دھکا دے کر پول میں گرا دیتی ہیں۔

اب باہر کھڑا ایک دوست اداکارہ کو پول میں چھلانگ لگانے پر اکساتا ہے اور پول کی طرف دھکیلتا ہے تاہم اداکارہ مزاحمت کر رہی ہوتی ہیں۔ اسی دوران وہ شخص جسے سنی لیون نے پول میں گرایا تھا، وہ چپکے سے آتا ہے اور سنی لیون کو دھکا دے کر پول میں گرا دیتا ہے اور سب لوگ قہقہے لگانے لگتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیون کی کئی فلمیں ان دنوں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان میں رنگیلا، ویرمادیوی، شیرو اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں