48

سنجو بابا کا 63 واں جنم دن! اداکار کی چند تصویری جھلکیاں – ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابا ’سنجے دت‘ نے اپنی زندگی کی 63 بہاریں دیکھ لیں۔

بالی ووڈ فلموں کے بادشاہ سنجے دت جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، آج اپنا 63 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سنجے ہندی سنیما کے ایسے اداکار ہیں جو ایکشن کردار سے لے کر رومانوی کردار کو اپنی رگوں میں سمیٹ لیتے ہیں۔

مداحوں کو ’بابا‘ کے نام مشہور سنجے دت کی چال ڈھال اور اسٹائل کاپی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فلموں کے ڈائیلاگ بھی زبانی یاد ہیں۔

چلیے اداکار کی کچھ فلموں کا ذکر کرتے ہیں اور جوانی سے 63 برس کی عمر تک کی کچھ تصاویر اپنے قارئین کیلئے پیش کرتے ہیں۔

سنجے دت نے 1981 میں اپنے والد سنیل دت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کی جس کے بعد بابا کا عروج شروع ہوا اور اس دوران سنجے دت کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ بھی آتے رہے۔

Sanju-post-1

چار دہائیوں پر مشتمل فلمی کیرئیر میں سنجو بابا نے ودھاتا، نام، تھانیدار، منا بھائی ایم بی بی ایس، واستو، پلان، مسافر، جوڈی نمبر 1، اور ایک اور ایک گیارہ سمیت متعدد فلمیں دیں۔

حال ہی میں ان کی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے۔

Sanju-post




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں