42

سلمان خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد راکھی ساونت نے باڈی گارڈ بننے کی خواہش کر دی



سلمان خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد راکھی ساونت نے باڈی گارڈ بننے کی خواہش کر دی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بگ باس کی کھلاڑی راکھی ساونت نےبالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کودھمکیاں ملنےکے بعد ٹینشن نہ لینے کامشورے دیا اور ساتھ ہی انہوں نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کردی۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحے کی درخواست دی تھی۔ سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں کو راکھی ساونت نے سنجیدگی سے لیتے ہوئےاپنی خواہش کا اظہار کیا اور  کہا کہ “وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہے ،تاکہ اگر کوئی گولی مارے تو پہلے انہیں گولی لگے”۔

راکھی کا کہنا تھا کہ “ان کا اور سلمان خان کا ایک اچھا تعلق ہے اور وہ ان کی سلامتی کیلئے دعا گو بھی ہیں”۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں