30

سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں اداکار نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی



سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں، اداکار نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد اداکار نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے بعد گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے “بھائی ” سلمان خان کو  بھی خطرہ ہے ، جس کے بعد  سلمان خان نے اپنی سکیورٹی سخت کر لی اور  خود کی حفاظت کے پیش نظر بلٹ پروف گاڑی خرید لی ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے نئے مادل کی بلٹ پروف گاڑی نہیں لی بلکہ یہ پرانی گاڑی ہے جبکہ اداکار نے اسلحے لے لائسنس کے لئے بھی ممبئی پولیس سٹیشن میں اپنی درخواست جمع کرائی تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی اور اہلخانہ کی حفاظت کیلئے ہر ممکن چیز کو اپنا رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں