11

رنبیر اور شردھا کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی



رنبیر اور شردھا کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی شام کو ممبئی میں چترکوٹ سٹوڈیو میں رنبیر اور شردھا کپور کی آنے والی فلم (جس کا نام اب تک سامنے نہیں آیا)  کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاعات کے مطابق بونی کپورجو اس فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں  نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ سب ٹھیک ہیں،آج سیٹ پر لائٹنگ کا کام اورکل کی شوٹنگ کی تیاری کی جارہی تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’۔  

سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ پر لگنے والی آگ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں بظاہر بڑے پیمانے پر بنے ہوئے سٹوڈیو میں سے آگ لگنے کی وجہ سے کافی دھواں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب آگ لگنے کے وقت رنبیر اور شردھا کی سیٹ پر  موجودگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پنچا اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔واضح رہے کہ سیٹ پر آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں