33

راکھی ساونت نے بشنوئی گینگ کی طرف سے اپنے بوائے فرینڈ کو دھمکیاں ملنے کا بھی دعویٰ کردیا



راکھی ساونت نے بشنوئی گینگ کی طرف سے اپنے بوائے فرینڈ کو دھمکیاں ملنے کا بھی …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق راکھی ساونت نے شوہر سے طلاق کے بعد حال ہی میں عادل خان درانی نامی شخص کے ساتھ تعلق قائم کیا ہے ۔ اپنے مداحوں سے عادل خان کا تعارف کراتے ہوئے راکھی نے بتایا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ عادل نے انہیں پرپوز کرتے ہوئے ایک لگژری گاڑی تحفے میں دی تھی۔

حالیہ دنوں لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے جب پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کیاگیا تو گینگ کی طرف سے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو دی گئی دھمکیاں بھی منظرعام پر آ گئیں۔ ایک ویڈیومیں گینگ کا سرغنہ لارنس بشنوئی خود دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہا ہوتا ہے کہ کالا ہرن مارنے کی وجہ سے وہ سلمان خان کو بھی مار ڈالیں گے۔ 

لارنس بشنوئی کی یہ دھمکی سامنے آنے پر راکھی ساونت نے سلمان خان سے کہا تھا کہ وہ ایسی دھمکیوں پر پریشان مت ہوں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہیں۔ اور اب اداکارہ نے انکشاف کر دیا ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ 

اداکارہ کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ مجھے اور عادل کوالگ کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عادل خان کو جو پیغام موصول ہوا ہے اس میں گینگ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ہم تمہیں قتل کر دیں گے۔ راکھی ساونت سے دور رہو۔یہ لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکی ہے۔“راکھی ساونت نے جواب میں گینگ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”عادل کو تکلیف پہنچانے سے پہلے تمہیں مجھے قتل کرنا ہو گا۔ میں عادل سے بہت محبت کرتی ہوں اور اسے کسی قیمت پر نہیں چھوڑوں گی۔ تم میرے بھائی ہوں۔ تمہیں تو اپنی بہن کا گھر بسانے میں اس کی مدد کرنی چاہیے۔ تم اپنی بہن کا گھر تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہو۔“

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں