29

دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنمافیروز خان کی جوان بیٹی کارحادثے میں جاں بحق



دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنمافیروز خان کی جوان بیٹی کارحادثے میں جاں …

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنما فیروز خان کی 25 سالہ بیٹی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تانیا اپنے 4دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

دیا مرزا نے تانیا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع دی، اداکارہ نے لکھا ‘میری بھانجی، میری بچی، میری جان اب روشنیوں میں چلی گئی ہے’۔اداکارہ نے لکھا ‘خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو’۔

دیا مرزا کی پوسٹ پر اداکار ایوشمان کھرانا، سنیل شیٹی اور اداکارہ گوہر خان سمیت کئی ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تانیا کاکڑے ایک میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں