51

دلہن بنی سیدہ طوبیٰ انور کا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا

دلہن بنی سیدہ طوبیٰ انور کا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) سابق رکنِ قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ، اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

اداکارہ طوبیٰ انور کی جانب سے پہلی بار برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔طوبیٰ نے اس برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور سٹوریز پر شیئر بھی کی ہیں۔

طوبیٰ انور کی اس خوبصورت پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ناصرف اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں بلکہ اُنہیں ایک مداح نے کمنٹ باکس میں شادی کی پیشکش بھی کی ہے۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں