18

دشا پٹانی سے بریک اپ کی خبروں پر ٹائیگر کے والد جیکی شروف کا ردِ عمل آگیا



دشا پٹانی سے بریک اپ کی خبروں پر ٹائیگر کے والد جیکی شروف کا ردِ عمل آگیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف نے اپنے بیٹے ٹائیگر شروف اور دشا پٹانی کے بریک اپ کی خبروں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ 

انڈیا ٹوڈے  کے مطابق جیکی شروف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ٹائیگر اور دشا کو باہر جاتے ہوئے دیکھا ہے، یہ نہیں ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی لو لائف کا ٹریک رکھتے ہیں، یہ وہ آخری چیز ہوگی جو وہ کریں گے، وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ بہت قریبی دوست ہے، دونوں کام کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

جیکی شروف کا مزید کہنا تھا کہ یہ دشا اور ٹائیگر پر منحصر ہے کہ وہ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں ہیں، دونوں ایک دوسرے کیلئے ٹھیک ہیں یا نہیں، یہ ان کی لو سٹوری ہے، جیسے میری اور میری بیوی کی اپنی لو سٹوری ہے۔  انہوں نے کہا کہ ٹائیگر اور دشا میں اچھا تعلق رہے، دونوں ہی ایک دوسرے سے خوش ہیں ، وہ ملاقاتیں کرتے اور گپیں ہانکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ چھ سالہ تعلق کے بعد دشا پٹانی اور ٹائیگر شروف میں بریک اپ ہوگیا ہے۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں