32

حال ہی میں فلاپ فلم دینے والے اکشے کمار ایک فلم کا 130 کروڑ معاوضہ لے کر بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے



حال ہی میں فلاپ فلم دینے والے اکشے کمار ایک فلم کا 130 کروڑ معاوضہ لے کر بالی …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ایسے وقت میں جب بالی ووڈ کی لگ بھگ تمام فلمیں ہی باکس آفس پر ناکامی سے دوچار ہیں اور یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ اب ہندی فلم انڈسٹری اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے، ایسے میں بڑے اداکاروں کی جانب سے خطیر معاوضے نے فلم پنڈتوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم سنڈریلا کیلئے 130 کروڑ روپے کی فیس چارج کی ہے اور وہ اس کے ساتھ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ فیس ایک ایسے وقت میں لی ہے جب ان کی بڑے بجٹ کی فلم سمراٹ پرتھوی راج باکس آفس پر ناکام رہی ۔ چھوٹے بجٹ کی فلموں میں اکشے کمار اکثر منافع میں سے حصہ وصول کرتے ہیں۔

اسی طرح حال ہی میں ایک بدترین فلاپ فلم شمشیرا دینے والے رنبیر کپور نے اپنی آنے والی فلم “اینیمل” کیلئے 75 کروڑ روپے چارج کیے ہیں۔اس کے علاوہ رنویر سنگھ جن کی فلم جیش بھائی زوردار باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی تھی ، انہوں نے 2023 کی فلموں کیلئے اپنا معاوضہ 50 کروڑ روپے کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے ٹریڈ ایکسپرٹ ترن آدرش کے مطابق بالی ووڈ باکس آفس پر نہیں بلکہ ذاتی تعلقات پر کام کرتا ہے۔ یہ سب پروڈیوسر اور اداکار  کے تعلقات پر منحصر ہوتا ہے کہ کس کو کتنا معاوضہ ملتا ہے، اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ معاوضہ فلم کی کامیابی کے حساب سے ہونا چاہیے۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں