28

جانی ڈیپ نے چند گھنٹوں میں 3 ملین پونڈز کس طرح کمائے؟ – ایکسپریس اردو

جانی ڈیپ نے اپنی 780 آرٹ پیسز پر مشتمل آرٹ کلیکشن کا ایک محدود ایڈیشن نیلام کیا
(فائل فوٹو)

نیویارک: معروف امریکی اداکار جانی ڈیپ نے صرف چند ہی گھنٹوں میں 3 ملین پونڈز کما نے میں کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پائریٹ آف دی کریبین اسٹار جانی ڈیپ نےاس ہفتے اپنے پہلے آرٹ کلیکشن، پینٹنگز کی نیلامی   کی،  ڈیپ کی آرٹ کلیکشن کیسل فائن آرٹ کے ذریعے 3.6 ملین پونڈز میں فروخت ہوئی ہے۔

Johnny Depp makes £3m in hours through sales of his art - BBC News

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق  جانی ڈیپ نے اپنی 780 آرٹ پیسز پر مشتمل آرٹ کلیکشن کا ایک محدود ایڈیشن نیلام کیا تھا جو چند  ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گیا تھا اور ڈیپ کچھ ہی گھنٹوں میں 3.6 بلین پونڈز کمانے میں کامیاب رہے۔

Johnny Depp sells his artwork collection, makes 3 million pounds in few hrs  | Mint

اپنی آرٹ کلیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے جانی ڈیپ نے کہا کہ میری پینٹنگز میری زندگی کو گھیرے ہوئے ہیں، لیکن میں نے انہیں اپنے تک ہی رکھا، لیکن کسی کو بھی خود کو اتنا محدود نہیں کرنا چاہیے۔

Johnny Depp selling his art as NFTs

واضح رہے کہ جانی ڈیپ کے ’فرینڈز اینڈ ہیروز‘ کے اس مجموعے میں باب ڈیلن، کیتھ رچرڈز، الزبتھ ٹیلر اور الپاچینو کے پاپ آرٹ اسٹائل  کلاسک پینٹنگز بھی شامل تھیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں