42

تینوں خانز کی ہیروئن بنناتھوڑا عجیب لگے گا: جھانوی کپور



تینوں خانز کی ہیروئن بنناتھوڑا عجیب لگے گا: جھانوی کپور

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈفلم ساز بونی اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی  اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے انٹرویو میں کہاکہ “وہ بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی لیکن ان کی ہیروئن بننا تھوڑا عجیب لگے گا”۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ کے تینوں خانز یعنی شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی ،  جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اقرار میں جواب دیا اور ساتھ ہی کہا کہ “ایسا کون سا اداکار ہے جو   تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرے گا؟” ۔اداکارہ نےکہا کہ” اگر میں ان کے مدمقابل ہیروئن آئی تو یہ تھوڑا عجیب لگے گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ” مجھے لگتا ہے کہ میری آن سکرین کیمسٹری اداکار رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ زیادہ اچھی رہے گی، میں ان کے ساتھ فلموں میں اچھی دکھائی دوں گی”۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور نے 21 برس کی عمرمیں اداکاری کا آغاز کیا اور ان تک ان کی پانچ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔جھانوی کپور نے 2018 میں فلم “دھڑک” سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، ان کے ہمراہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں