50

بے باک ماڈل عرفی جاوید نے اداکارہ چاہت کھنہ سے معافی مانگ لی 



بے باک ماڈل عرفی جاوید نے اداکارہ چاہت کھنہ سے معافی مانگ لی 

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ماڈل عرفی جاوید اور اداکارہ چاہت کھنہ کے مابین گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تلخ کلامی ہوئی جس میں عرفی نے چاہت کو ان کی دو طلاقوں کا طعنہ بھی دے ڈالا تاہم اب عرفی جاوید نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے چاہت سے معافی مانگ لی ہے۔ 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق چاہت کھنہ کی پہلی شادی 2006ءمیں بھارت نرسنگھانی کے ساتھ ہوئی تھی جو محض ایک سال ہی چل سکی اور 2007ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔36سالہ اداکارہ نے دوسری شادی فرحان مرزا کے ساتھ 2013ءمیں کی مگر بدقسمتی سے وہ بھی کم عرصہ ہی چلی اور 2018ءمیں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر چاہت کی دو طلاقوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ’آنٹی‘ کہہ کر پکارا۔ جھگڑا ہونے پر چاہت نے عرفی کو بلاک کر دیا۔ 

معروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والی عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ ”چاہت کھنہ کے ساتھ جھگڑے میں غلطی میری تھی۔مجھے چاہت کھنہ کی دو طلاقوں پر بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ چاہت نے میرے بارے میں جو بھی کہا تھا، مجھے اس پر جذباتی ہو کر ایسی غلط بات نہیں کہنی چاہیے تھی۔ میں اس بات پر چاہت سے معافی مانگتی ہوں۔“

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں