30

بین ایفلک کی ’ایکوامین‘ کے سیکوئل میں بطورِ بیٹ مین واپسی – ایکسپریس اردو

جیسن موموا ایک مرتبہ پھر ایکوامین کا مرکزی کردارنبھائیں گے(فائل فوٹو)

نیویارک: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیسن موموا نے بین ایفلک کی ایکوامین کے سیکوئل میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

مشہور ہالی ووڈ  کامک فلم ایکوامین کے سیکوئل کی بہت سی اہم باتوں پر شائقین کی دلچسپی  بڑھانے کیلئے پردہ رکھا گیا ہے جبکہ شائقین بھی فلم کے سیکوئل کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تاہم اب ایکوامین اسٹار جیسن موموا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے  انکشاف کیا ہے کہ بین ایفلک بھی ان کے ساتھ ایکوا مین کے سیکوئل میں بیٹ مین کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

’ایکوامین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم‘ میں جیسن موموا   ایک مرتبہ پھر ایکوامین کا مرکزی کردارنبھائیں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں بین ایفلک کے ساتھ  ایمبر ہرڈ، ولیم ڈفو، پیٹرک ولسن، ڈولف لنڈگرین، یحییٰ عبدالمتین اور دیگر بھی شامل ہوں گے۔

فلم دو سال کی تاخیر کے بعد 17 مارچ 2023 کو امریکہ کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں