29

بھارت کی معروف اداکارہ جس نے بیروزگاری سے تنگ آکر کال سنٹر میں ملازمت شروع کردی

بھارت کی معروف اداکارہ جس نے بیروزگاری سے تنگ آکر کال سنٹر میں ملازمت شروع …

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ ایکتا شرما نے بیروزگاری سے تنگ آ کر کال سنٹر میں ملازمت کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایکتا شرما کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد سے بے روزگار ہیں۔ انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کی بہت کوششیں کی مگر کام نہ مل سکا، جس کے بعد انہوں نے ایک کال سنٹر میں ملازمت کر لی۔

ایکتا کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی بیٹی کی حوالگی کا مقدمہ لڑ رہی ہوں اور مجھے کسی معجزے کا انتظار تھا۔ مگر اتنے سال تک بیروزگار رہنے کے بعد میں نے اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لینے اور شوبز سے ہٹ کر ملازمت کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اپنی تعلیم کو اپنا ذریعہ آمدن بنا لیا ہے اور اب کال سنٹر پر ملازمت کر رہی ہوں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں