41

بریڈ پٹ نے غیر شادی شدہ مردوں کیلئے بنایا گیا خصوصی گھر خرید لیا



بریڈ پٹ نے غیر شادی شدہ مردوں کیلئے بنایا گیا خصوصی گھر خرید لیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈپٹ نے غیر شادی شدہ مردوں کیلئے بنایا گیا خصوصی گھر 40 ملین ڈالرزمیں خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے مصنف ڈی ایل جیمز کا کیلیفورنیا کے ساحل پر واقع تاریخی گھر خرید لیا.جسے “سیوارڈ” بھی کہا جاتا ہے ۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے 1918کے ایک صدی پرانے گھر کے لیے 40 ملین ڈالر ادا کیےہیں .جس کے بعد اب اداکار بریڈ پٹ ایک شاندار پیڈ بیچلر (غیر شادی شدہ مردوں کیلئے بنائے گئے گھر )کے مالک بن گئے ہیں۔اس گھر کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس علاقے میں خریدی گئی سب سے وسیع جائیداد ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گھر 20 ویں صدی کے مشہور معمار چارلس سمر گرین نے مصنف ڈی ایل جیمز کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔جیمز جنہوں نے (آل فیمس ٹاون اوور )ناول لکھا تھا۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں