42

برہنہ فوٹو شوٹ ودیا بالن رنویر سنگھ کے حق میں بول پڑیں



برہنہ فوٹو شوٹ ، ودیا بالن رنویر سنگھ کے حق میں بول پڑیں

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی اداکارائیں ودیا بالن اور عرفی جاوید کا رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ پر ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ پر برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد بے حد تنقید کی جا رہی ہے۔ جب کہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے اداکار کے خلاف خواتین کے جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ۔ اداکار کی جانب سے تو فوٹو شوٹ کے حوالے سے بات نہیں کی گئی ،تاہم بالی ووڈ کی اداکارائیں ان کے حق میں بول پڑی ۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ادکارہ ودیا بالن نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ” ایک غیر سرکاری تنظیم کے کہنے پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کی گئی”۔انہوں نے کہا کہ” مسئلہ کیا ہے کہ پہلی بار کوئی آدمی ایسا کررہا ہے؟”صحافیوں کی جانب سے ایف آئی آر کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ” جنہیں تصاویر سے مسئلہ ہے وہ نہ دیکھیں”۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید نے رنویر سنگھ کے فوٹو شوٹ سے خود کو منسوب کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ عرفی جاویدنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “لوگوں کو رنویر کو سپورٹ کرنا چاہیے لیکن اس معاملے میں مجھے نہ گھسیٹیں”۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں