28

بالی ووڈ میں صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا، عالیہ بھٹ کا انکشاف – ایکسپریس اردو

صنفی امتیاز کے باوجود تمام توجہ کام پرمرکوز رکھی، عالیہ بھٹ:فوٹو:فائل

 ممبئی: اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں صنف کی بنیاد  پرہندی فلم انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں صنف کی وجہ سے نازیبا جملے بھی کسے گئے اورنامناسب رویہ بھی اختیار کیا گیا ہے لیکن انہیں نظر انداز کرکے کام پر توجہ مرکوز رکھی۔ایسا وقت بھی تھا جب صنفی امتیاز اورنا زیبا جملوں کی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا بالی ووڈ میں صنفی امتیاز کا احساس ہوا لیکن ان کا جواب نہیں دیا۔

عالیہ بھٹ سے قبل مشہور بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور اورریہا کپور بھی صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک ہونے کا انکشاف کرچکی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں