43

بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آتشزدگی – ایکسپریس اردو

ممبئی میں فلم کے سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی، سیکیورٹی اہلکاروں نے اداکار سنی دیول کے بیٹے کو بحفاظت نکال لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساحلی شہر ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں لگے فلم کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سیٹ کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

سیٹ پر موجود تمام افراد جان بچانے میں کامیاب رہے جب کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سنی دیول کے بیٹے راجویر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ریسکیو کیا۔

اندھیری ویسٹ میں لگی آگ کو دوسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے جس پر قابو پانے کیلئے 10 فائر انجز جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

آتشزدگی کے واقعے میں تاحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں