34

بالی ووڈ سٹار عامر خان نے ایوارڈ شوز اور پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بالآخر بتادی



بالی ووڈ سٹار عامر خان نے ایوارڈ شوز اور پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سٹار عامر خان کے بارے میں یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ پارٹیوں میں شرکت نہیں کرتے اور اگر جاتے بھی ہیں تو ایک کونے میں الگ تھلگ کھڑے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت کے معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں عامر خان نے اپنی اس عادت کی وجہ بتا دی ہے۔” انڈیا ٹوڈے” کے مطابق عامر خان نے بتایا ہے کہ پارٹیوں میں میوزک بہت بلند آواز میں چل رہا ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں بات کرنے کے لیے پورا زور لگانا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے میں پارٹیوں میں شرکت نہیں کرتا یا کسی الگ تھلگ جگہ پر خاموش کھڑا رہتا ہوں۔

“کافی وِد کرن” کی اس قسط میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی شریک تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی اگر چھوٹی ہو تو عامر خان اپنے گانوں پر خوب ڈانس کرتے ہیں تاہم اگر پارٹی میں 200لوگ ہوں تو یہ اس کے بالکل الٹ کرتے ہیں۔دوران گفتگو کرینہ کپور نے عامر خان پر تنقید بھی کر ڈالی کہ وہ فلم کی شوٹنگ 200دن میں مکمل کرتے ہیں جبکہ اکشے کمار 30دن میں فلم کی شوٹنگ کر لیتے ہیں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں