20

‘ اگرمجھے کچھ بھی ہوا تو اسکے ذمہ دار نانا پاٹیکر ہونگے اداکارہ تنوشری دتا کا بیان



‘ اگرمجھے کچھ بھی ہوا تو اسکے ذمہ دار نانا پاٹیکر ہونگے، اداکارہ تنوشری دتا …

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اسکے ذمہ دار اداکار نانا پاٹیکر اور انکے دوست ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ تنو شری نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ “انکی جان کو خطرہ ہے”۔ اگر میرے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو مجھے ہراساں کرنے والے ملزم نانا پاٹیکر، انکے وکیل اور بالی وڈ مافیا میں موجود ان کے دوست ذمہ دار ہوں گے”۔اداکارہ تنوشری نے  مزیدلکھا کہ “بالی ووڈ مافیا کون ہے؟ یہ وہی لوگ ہیں، جن کے نام آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں اکثر آتے تھے”۔اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا “ان لوگوں کی فلمیں نہ دیکھیں، ان کا مکمل بائیکاٹ کریں، انڈسٹری کے ان اداکاروں اور صحافیوں کے پیچھے لگ جائیں، جنہوں نے میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ان لوگوں نے مجھے بے حد ہراساں کیا ہے، ہمارے ملک کا قانون اور عدلیہ ناکام ہوچکی ہے, لیکن مجھے اپنے لوگوں پر مکمل بھروسہ ہے”۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ  اداکارہ تنوشری دتا نے 2018 میں اداکار نانا پاٹیکر، کوریوگرافر گنیش آچاریا اور فلمساز ویویک اگنی ہوتری پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں