29

اس طرح کسی کی ذہنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیںمتھیرا آئمہ بیگ کی حمایت میں بول پڑیں

“اس طرح کسی کی ذہنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیں”،متھیرا، آئمہ بیگ کی حمایت میں …

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان متھیرا ،گلوکارہ آئمہ بیگ کی حمائت میں بول پڑیں۔انہوں نےسوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ “اس طرح کسی کی ذہنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیں”۔

تفصیلا ت کے مطابق متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سٹوری پر آئمہ بیگ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے یہ دیکھ کر بہت برا محسوس ہورہاہے کہ لوگوں سے آئمہ بیگ کو کافی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے”۔انہوں نے لکھا کہ “یہ انتہائی بری اور افسوسناک بات ہے کہ لوگ سچ جانے بغیر اپنی رائے قائم کرلیتے ہیں اور کسی کی نجی زندگی کا تماشا بنا دیتے ہیں”۔انہوں نے مزید لکھا کہ”اگر کوئی شخص مشہور ہے تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی کوئی اپنی نجی زندگی نہیں ہے”۔متھیرا نے مداحوں سے درخواست  کی کہ “شہباز اور آئمہ دونوں کو وقت دیں، یہ ان کی نجی زندگی ہے”۔انہوں نے لکھا کہ “پر سکون رہیں اور اس طرح کسی کی ذہنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیں”۔ 

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں