39

اداکار ناگا چیتنیا نے پہلی بار اپنے پہلے ’ سلیبرٹی کرش‘ کا نام بتادیا

اداکار ناگا چیتنیا نے پہلی بار اپنے پہلے ’ سلیبرٹی کرش‘ کا نام بتادیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی تیلگوفلم انڈسٹری کے نامور اداکار ناگا چیتنیا نے بالی ووڈ میں بھی اپنے کیریئر کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ناگا چیتنیا نے جہاں عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا وہیں پہلی بار اپنے پہلے ’سیلبریٹی کرش‘کے بارے میں بھی اپنے مداحوں کو بتادیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ناگا چیتنیا نے بتایا کہ ”میراپہلا سیلبریٹی کرش اداکارہ سشمیتا سین تھیں۔ جب میں ان سے ملا تھا تو میں نے انہیں بتایا بھی تھا۔“جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ میں کن اداکاراﺅں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو انہوں نے کہا کہ ”کئی اداکارائیں ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ سب سے پہلے عالیہ بھٹ ہیں۔ مجھے ان کی پرفارمنس بہت پسند ہے۔ میں ہمیشہ سے پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کا بھی خواہش مند رہا ہوں۔ ان کے علاوہ بھی ایک لمبی فہرست ہے۔ کترینہ کیف، جو بہت خوبصورت بھی ہیں۔“

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں