23

اداکار فیروز خان اور سابق اہلیہ عدالت میں آمنے سامنے عدالت نے بڑا حکم دے دیا



اداکار فیروز خان اور سابق اہلیہ عدالت میں آمنے سامنے، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقامی عدالت نے اداکار فیروز خان کو بنا اجازت بچوں سے ملاقات کرنے سے روک دیا.

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیملی کورٹ شرقی میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اداکار نے موقف اپنایا کہ وہ بچوں کا خرچ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے اپنے بچوں  کو سکول میں داخلہ بھی  دلوایا مگر بچوں کی والدہ  انہیں سکول نہیں بھیج رہیں۔

 اداکار کی سابق اہلیہ علیزے نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ان کے بچوں کا ڈیفنس کے سکول میں داخلہ کروایا گیا ہے. وہ گلستان جوہر میں رہتی ہیں تو روزانہ بچوں کو کیسے سکول لے کر جائیں.عدالت نے فیروز خان کو بچوں سے بنا اجازت ملاقات سے روکتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی. 

خیال رہے کہ فیروز خان اور ان کی اہلیہ میں کچھ عرصے سے علیحدگی چل رہی تھی، اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا تھا. دونوں کی علیحدگی کی تصدیق گزشتہ دنوں اس وقت ہوئی تھی جب فیروز خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا. 

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں