لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف گلوکار اور سماجی رہنما ابرارالحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے سینے کی ویڈیو شیئر کر دی ، ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ابرارالحق کو غلافِ کعبہ پر سوئی سے سیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ انکے گناہگار بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے۔ یاحَیُّ یاقَیُّوم۔ pic.twitter.com/zd17qOFH1J
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) July 30, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ابرار الحق نے کہا کہ ” آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گنہگار بیٹے کو اللہ نے اس سال کے نئے غلاف کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی “
خیال رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکم محرم کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کی گئی ہے ۔
مزید :
تفریح –