35

 آپ کی آنکھوں اور ذہن میں گندگی ہے اداکارہ ایشل فیاض  ٹرولز پر برس پڑیں

” آپ کی آنکھوں اور ذہن میں گندگی ہے ” اداکارہ ایشل فیاض  ٹرولز پر برس پڑیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ وماڈل ایشل فیاض نے حال ہی میں ا پنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی جسکے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اداکارہ نے مداحوں کی تنقید پرسخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ “آپکی انکھوں اور ذہن میں گندگی ہے” ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر سیاہ ٹی شرٹ اور ٹراوزر میں کھچوائی گئی پروموشنل تصاویر اور مختصر ویڈیو شیئر کی جس کے بعد جہاں کئی مداحوں نے انکی تعریفیں کیں ،وہیں بعض صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے کہا کہ” ماہ محرم کا خیال کرلیتی اور انکی تصاویر کو بولڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپکو شرم آنی چاہیے”۔

ایک اور صارف نے کہاکہ” وہ جسمانی نمائش کرکے توجہ حاصل کرنے کے بجائے اپن فن دکھائیں تو بہتر ہوگا”۔

جس پر اداکارہ نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ” میرا انسٹاگرام میری مرضی، اگر آپکو اتنا مسلہ ہے تو  تصاویر کو نہ دیکھیں” ۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ” ان کی تصاویر میں کوئی برائی نہیں، وہ عام تصاویر ہیں جب کہ دیکھنے والے شخص کے ذہن اور آنکھوں میں گندگی ہے، توبرائے مہربانی مجھے ان فولو کر دیں”۔

واضح رہے کہ بعد ازاں اداکارہ ایشل فیاض نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کی پرائیویسی کو تبدیل کرتے ہوئے کمنٹ کا سیکشن بند کردیا۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں