ر اس مرتبہ بالی ووڈ نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ ‘ کو مکمل کاپی کیا(فائل فوٹو)
کراچی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کی آنے والی نئی فلم ’رکشہ بندھن ‘ پاکستانی فلم’لوڈ ویڈنگ‘ کا چربہ نکلی۔
خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر شائقینِ فلم کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بالی ووڈ نے پاکستانی مواد چوری کر لیا ہے۔
پاکستان کے گانے بھارت اکثر کاپی کرتا ہی رہتا ہے مگر اس مرتبہ بالی ووڈ نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ ‘ کو مکمل کاپی کیا ہے۔
Akshay Kumar’s upcoming film seems to have ‘borrowed’ heavily from @nabeelqureshi’s #LoadWedding.
Imitation is flattery? Because this isn’t the first time they’ve copied Nabeel’s work. pic.twitter.com/nwNCgHvjX0
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 21, 2022
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک میں تخلیقی مواد کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ کبھی گانے، کبھی موسیقی، کبھی میوزک ویڈیو اور کبھی فلم کی کہانی کاپی کر رہے ہیں۔
Previously Nabeel’s film #ActorInLaw’s famous “electricity case” was taken and plastered in Batti Gul Meter Chalu.
Watch @fahadmustafa26 being brilliant in this sequence https://t.co/3hE8JeQMQd pic.twitter.com/jgZZc1qase
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 21, 2022
یاد رہے کہ اکشے کمار کی اس فلم کو 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا تاہم اس سے قبل بالی ووڈ نے بجلی کے مسلئے پر بننے والی نبیل قریشی کی فلم ایکٹر ان لاء کو بھی کاپی کیا تھاجس کا نام بتی گل میٹر چالو تھا اور اس میں شاہد کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔