39

3 سال پرانے کیس میں گرفتاری کی وجہ کیا ہے ؟حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر عدالت اینٹی کرپشن حکام پر برہم 



3 سال پرانے کیس میں گرفتاری کی وجہ کیا ہے ؟،حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر عدالت …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ  ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر  اینٹی کرپشن حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال پرانےکیس میں گرفتاری کی وجہ کیاہے؟،  آپ جن کی غلامی کرتےہیں وقت آنےپروہ آپ کوپہچانیں گےبھی نہیں۔

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست  پر  سماعت ہوئی ،  اینٹی کرپشن جامشورو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شرقی ذاتی طور پر طلب کیا ، جسٹس اقبال نے اینٹی کرپشن حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  نوکری کریں،غلامی نہیں،  نوکری گئی تویہ کام نہیں آئیں گے،آپ کےبچوں کومشکلات ہوں گی، بتائیں حلیم عادل شیخ کوکس کےکہنےپراورکیوں گرفتارکیاگیا؟۔

اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے  عدالت کو بتایا گیا کہ حلیم عادل شیخ کوڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی ہدایت پرگرفتارکیاتھا۔ عدالت نےاینٹی کرپشن کی پولیس میٹنگ کےمنٹس کوکارروائی کا حصہ بنالیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ   آپ نےہمیں بیوقوف سمجھاہواکہ کاغذپیش کریں گےاورہم مان جائیں گے؟۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے بولنا چاہا جس پر  عدالت نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  خاموش رہیں،آپ کی نوکری نہیں جائےگی۔

 عدالت نے  17  اگست تک حلیم عادل شیخ کوگرفتارنہ کرنےکاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں