48

یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ دار بھارتی حکومت ہوگی، مشعال ملک کا مودی کو خط – ایکسپریس اردو

یاسین ملک مسلسل قید و تشدد کے باعث کئی بیماریوں منیں مبتلا ہو چکے ہیں، خط کا متن (فوٹو انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے  نریندر مودی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم کے نام خط میں مشعال ملک نے کہا کہ  میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں، یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔

خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔ کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی،لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جراح کی۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جارہا ہے ۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔  انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔  خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں