35

گورنر پنجاب نے 21 رکنی کابینہ سے حلف اٹھا لیا – ایکسپریس اردو

(فوٹو: ٹوئٹر) وزیر اعلی چودھری پرویز الہی بھی تقریب میں موجود

 لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سمیت 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، یاسمین راشد، خرم شہزاد، محمدہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان، حسین گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے حلف اٹھایا۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا صوبے کی 22 رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، حلف اٹھانے والوں میں رفاقت علی گیلانی، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج شامل ہیں۔

قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے موقف اپنایا تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں