26

کیا واقعی عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا ہے؟



کیا واقعی عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا ہے؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی منظوری نہیں دی۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا ہے تاہم ان دعووں کی حکومتی سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے عمران خان سمیت دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری نہیں دی گئی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بریفنگ دی اور اس  دوران بھی انہوں نے عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی تصدیق نہیں کی۔ 

انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سے حکومت کا تعلق نہیں ہے، یہ پٹیشن اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں لے کر گئے تھے، تحریک انصاف بیرونی فنڈنگ لینے والی پارٹی ثابت ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے خلاف ڈیکلریشن سپریم کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں