39

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، جعل سازی میں ملوث ملزم گرفتار – ایکسپریس اردو

 کراچی: رینجرز نے کشمیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اورجعلسازی میں ملوث ملزم اظہر رضا عرف اظہر اقبال کو گر فتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 نان کسٹم پیڈکار ، نقدی ، چیک ، موبائل فون ، اسلحہ برآمد ہوا، ملزم  نے اعتراف کیا کہ اس نے سلیم نامی شخص سےحج کے لیے ویزے لگوانے کا جھانسہ دیا اور 1 کروڑ 35 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے مویشی منڈی کے بیوپاری سے جعلسازی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کے جانور خریدے اور قیمت ادا نہیں کی،ملزم اظہر نے دیگر جعلسازی اور دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزامات میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں