کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں نکاسی آب نہ ہونے سے ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، کراچی سے ایک ماہ میں 270ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 17افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، جن میں سے 16مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے ، صوبے کے 80فیصد سے زائد کیسز کراچی سے رپور ٹ ہورہے ہیں ، رواں ماہ ڈینگی وائر س نے 315افراد کو نشانہ بنایا ہے، جن میں سے 270افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
مزید :
قومی -علاقائی -سندھ -کراچی –