15

ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر علی حیدرکا مؤقف سامنے آگیا



ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر علی حیدرکا مؤقف …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدوار علی حیدرگیلانی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر کہنا ہے کہ ہم نے ڈپٹی سپیکرکے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے اس لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن پراسیس پر ہمیں شدید اعتراضات تھے، ہمیں لگتا  تھا کہ الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے، اس لیے ایسے الیکشن میں حصہ لینےکا کوئی فائدہ نہیں ،خیال رہےکہ گزشتہ شب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم  اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکرکی نشست خالی ہوگئی تھی جس کیلئے اپوزیشن اتحاد نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا  لیکن انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی نہیں جمع کرائے تھے اور اب ان کی جانب سے اپنے اس اقدام سے متعلق مؤقف سامنے آیا ہے ، واضح رہے  کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے  امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں