20

پی پی اندرون سندھ اور ن لیگ سینٹرل پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی، عمران خان – ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری پارٹی آگے بڑھی اس طرح پاکستان کی کوئی دوسری پارٹی نہیں بڑھی جب کہ پی پی اندرون سندھ اور ن لیگ سینٹرل پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہم نے پارٹی کو ایولوشن کے تحت آگے بڑھایا، جس طرح ہماری پارٹی آگے بڑھی اس طرح پاکستان کی کوئی دوسری پارٹی نہیں بڑھی، ملک کی چیزیں دیکھتے دیکھتے ہم نے چینج بھی کیا اور ایڈاپٹ بھی کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے سامنے دو پارٹیز سکڑتی گئیں، پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی اور ن لیگ سینٹرل پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، کوئی پارٹی گرو کر ہی نہیں سکتی جب تک اس میں میرٹ نہ ہو، میرٹ والی پارٹی میں الیکشن ہوتے ہیں، ہم نے پورا سسٹم ڈویلپ کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے الیکشنز میں جو ہارتا ہے وہ شکست تسلیم نہیں کرتا، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کا منصوبہ ناکام بنانے کی پوری کوشش کی، ای وی ایم آجائے تو دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجائیں گے۔

 




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں