31

‘پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ وفاق کے پاس آیا تو قانون پر عمل کریں گے حکومت کا اعلان

‘پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ وفاق کے پاس آیا تو قانون پر عمل کریں گے، …

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے  الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ وفاقی حکومت کے پاس آئے گا تو قوم دیکھے گی، فارن ایڈڈ پارٹی سے متعلق قانون پر عمل کریں گے

جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا  کہ ایک آئینی ادارے نے عمران خان کو چور اور جعل ساز ڈکلیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ڈیکلریشن جمع کرایا وہ غلط اور جھوٹا قرار دیا گیا، پاکستان کے آئینی ادارے نے آپ کی رسیدوں اور منی ٹریل کےخلاف فیصلہ دے دیا، الیکشن کمیشن نے ان کی مرضی کی تاریخیں انہیں دیں، لوگوں نے آج عمران خان کی سیاست دیکھ لی۔

مزید :

قومی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں